نعت رسول ﷺ Naat e Rasool S.A.W
خداکی بات گفتار محمد ﷺ
خداکی بات گفتار محمد ﷺ
خدا کی دید دیدار محمد ﷺ
مبرا عیب سے ہر نقص سے ہیں
کوئی دیکھے تو کردار محمد ﷺ
فلک سے پل میں آنا جانا ان کا
تھی بجلی کی سی رفتار محمد ﷺ
محمد مصطفیٰ غمخوار امت
ابو طالب ہیں غمخوار محمد ﷺ
نظامِ دوجہاں ہو کیوں نہ برہم
کھلیں گیسوئے خمدار محمد ﷺ
نہیں جن کی رگوں میں خوں حلالی
وہ کیا سمجھیں گے معیار محمدﷺ
تصور بھی وہاں تک کیسے پہنچے
بہت اونچچا ہے معیارمحمد ﷺ
رہیں گے جس جگہ بھی اہلِ ایماں
رہے گا گرم بازار محمد ﷺ
مسیحا کیا دوا میری کریں گے
ازل سے ہوں میں بیمار محمد ﷺ
فقط دید نبی جس کی دوا ہے
میں اک ایسا ہوں بیمار محمد ﷺ
تمنا ہے نوابی خواب ہی میں
نظر آجائے رخسار محمدﷺ
نظر آجائے رخسار محمدﷺ